20 جنوری 2016 - 06:39
ایران کا علاقائی امن و ثبات میں کلیدی نقش: جرمنی کے وزیر خارجہ

جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران علاقہ کا ایک اہم ملک ہے اورعلاقائی امن و سلامتی میں ایران کا اہم اور کلیدی نقش ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مایر کا کہنا ہے کہ ایران علاقہ کا ایک اہم ملک ہےاورعلاقائی امن و سلامتی میں ایران کا اہم اور کلیدی نقش ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے اس نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب پہلے مرحلے میں گفتگو کے ذریعہ مسائل پر قابو پاسکتے ہیں ذرائع کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں تہران اور ریاض کا دورہ کریں گے۔

.......

/169